چیف الیکشن کمشنر نے الیکشن ایکٹ 2017 کی شق 57،58 میں ترامیم تجویز کردیں

چیف الیکشن کمشنر نے الیکشن ایکٹ 2017 کی شق 57،58 میں ترامیم تجویز کردیں
اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے الیکشن ایکٹ 2017 کی شق 57 اور سیکشن 58 میں ترامیم تجویز کردیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو خط دیا، چیف الیکشن کمشنر نے الیکشن ایکٹ 2017 کی شق 57 اور سیکشن 58 میں ترامیم تجویز کر دیں۔ چیف الیکشن کمشنر نے ترامیم کی پارلیمنٹ سے منظوری کی درخواست کردی۔مجوزہ تجویز میں کہا گیا ہے کہ عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کرے گا، آفیشل گزٹ میں نوٹیفیکیشن جاری ہو گا، الیکشن کمیشن حلقوں سے کہے گا کہ وہ اپنے نمائندے کریں۔ مجوزہ تجویز کے تحت وقتاً فوقتاً الیکشن کمیشن اس نوٹیفیکیشن کے اجرا کے بعد اس میں ترامیم کر سکے گا، جو الیکشن پروگرام مختلف مراحل میں اعلان کیا گیا ہو گا، الیکشن کمیشن ایک نیا الیکشن پروگرام اور نئی تاریخ بھی دے سکے گا، کمیشن تحریری طور پر اس کی وجوہات اور اپنی رائے بھی دے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔