آصف زرداری نے وزیر اعظم کو اپوزیشن سے مذاکرات کا مشورہ دے دیا

آصف زرداری نے وزیر اعظم کو اپوزیشن سے مذاکرات کا مشورہ دے دیا
اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کو اپوزیشن سے مذاکرات کا مشورہ دے دیا۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی کے حوالے سے قومی اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پہلی دفعہ نہیں ہوا کہ کورٹ نے نوٹس بھیجا، میرے خلاف سو موٹو نوٹس ہوئے میں نے دیکھے ہیں، ہمارے خلاف پہلے بھی انٹریز ہوتی رہی ہیں، میری بہن کو رات 12 بجے اسپتال سے اٹھا کر جیل میں ڈالا گیا اس وقت کسی نے سو موٹو نہیں لیا۔ آصف زرداری نے کہا کہ جب بینظیر بھٹو شہید ہوئیں تو ہم نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا، ٹی ٹی پی کی تھریٹس مجھے بھی تھیں لیکن جہاں لوگ بلائیں گے جائیں گے پھر جو ہو گا دیکھا جائے گا، ہم تو بلوچستان بھی جائیں گے اور کے پی بھی جائیں گے۔ سابق صدر کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کو بچاتے آئے ہیں، اب بھی بچائیں گے، جب تک دم میں دم ہے جمہوریت کو چلائیں گے اور سنواریں گے، میں نے بڑے اونچ نیچ کے مقام دیکھے ہیں، میرے پاس سارے راز ہیں، کچھ راز شیئر کر سکتا ہوں،کچھ شیئر نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنی نسل کو ٹوٹا پاکستان چھوڑ کر نہیں جاؤں گا، نسل کو پورا پاکستان دے کر جاؤں گا، دوست کو مخالف بنانا چاہ رہے ہیں ایسا نہیں ہو گا، جو کہہ دیا وہ ہوگا۔ اپوزیشن سے مذاکرات سے متعلق بات کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ ڈائیلاگ کی اتھارٹی وزیراعظم کے پاس ہے لیکن ان سے درخواست کروں گا کہ اپوزیشن سے مذاکرات کریں اور مذاکرات میں آنے سے پہلے شرائط نہ رکھی جائیں، اپوزیشن کو بھی مذاکرات کے لیے شہباز شریف کے پاس آنا ہو گا کیونکہ یہ وزیراعظم ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جاپان دیوالیہ ہوا، کوریا دیوالیہ ہوا، انڈیا ہم سے 10 گنا بڑا ملک ہے، ان کے پاس ایک زمانے میں ایک بلین ڈالر کے ریزرو تھے لیکن بھارت کو اپنا سونا سوئٹزر لینڈ بھیجنا پرا ، پاکستان اٹھے گا اور ہم اسے اٹھوائیں گے ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔