پنجاب: دکانیں رات 9 بجے بند کرنے کی پابندی ختم

پنجاب: دکانیں رات 9 بجے بند کرنے کی پابندی ختم
صوبہ پنجاب میں مارکیٹس رات 9 بجے بند کرنے کی پابندی ختم کردی گئی ہے جس کے بعد کاروباری سرگرمیاں رات دیر تک جاری رہ سکیں گی۔ تاجروں کی جانب سے مارکیٹس رات 9 بجے تک بند کرنے کی پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کئی مہینوں سے کیا جا رہا تھا،جس پر وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے دکانیں مقررہ وقت پر بند کرنے کا حکم نامہ معطل کرنے کا اعلان کردیا ہے. اس کے علاوہ فیصلے کے مطابق کاروباری سرگرمیاں اب اتوار کے روز بھی جاری رکھنے کی اجازت دی جا چکی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے تاجر برادری کی درخواست پر انچارج شکایت سیل ناصر سلمان کی موجودگی میں فیصلے کا اعلان کیا اور بتایا کہ تاجر رات گئے تک کاروبار کرسکیں گے۔ اس سلسلے میں انہوں نے سیکرٹری انڈسٹری کو نوٹیفکیشن جلد جاری کرنے کی بھی ہدایت کی جب کہ متعلقہ اداروں اور ضلعی انتظامیہ کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات سے متعلق آگاہ کر دیا گیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔