وادی نیلم(پبلک نیوز) مریم نواز نے کہا ہےکہ سلیکٹڈ نے کشمیر کو بھارت کی جھولی میں ڈال دیا، کیا کشمیریوں کا لیڈر عمران خان جیسا بزدل انسان ہو سکتا ہے؟
مریم نواز کا شاردہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کشمیریوں سے متعلق عمران خان کی خاموشی ختم ہونے کو نہیں آتی، کشمیریوں کا لیڈر عمران خان نہیں، نوازشریف ہیں، 2018میں عمران خان نے بلے کے نشان پر انتخابات چوری کیے تھے، کیرال میں دریا کنارے اللہ سے دعا مانگی کہ آزاد کشمیر اورمقبوضہ کشمیرکے فاصلے ختم ہوں .
انہوں نے کہا ٹرمپ سے ملاقات کے بعد عمران خان نے کہا کہ میں ورلڈ کپ جیت کر آیا ہوں، مسئلہ کشمیر اگر حل ہوا تو نواز شریف کی قیادت میں ہو گا،کشمیریوں کےدکھ اورتکلیف کوسمجھتی ہوں، سلیکٹڈ کی گھر میں نہ گھرکے باہر کوئی عزت ہے.عمران خان کا انتخابی نشان مہنگی چینی، آٹا چوری، بجلی چوری ہونا چاہیے.