ٹیکن سیون نیشنز کپ: پاکستان نے جنوبی کوریا کو شکست دے کر فائنل جیت لیا

ٹیکن سیون نیشنز کپ: پاکستان نے جنوبی کوریا کو شکست دے کر فائنل جیت لیا
ریاض : پاکستان نے معروف فائٹنگ گیم ٹیکن سیون کے نیشنز کپ میں جنوبی کوریا کو شکست دے کر فائنل جیت لیا۔ سعودی عرب کے شہر ریاض میں ہونے والے ای سپورٹس اینڈ گیمنگ فیسٹیول میں پاکستانی گیمرز نے تاریخ رقم کردی ہے۔ پاکستان نے ٹیکن سیون کے نیشنز کپ کے فائنل میں جنوبی کوریا کو شکست دے دی ہے۔ گیمرز 8 نیشنز کپ میں پاکستان کی طرف سے پروفیشنل ٹیکن کھلاڑی عاطف بٹ، خان اور ارسلان ایش کو منتخب کیا گیا تھا، جنہوں نے فائنل جیت کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔ پاکستانی ٹیم کو فائنل جیتنے پر 5 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم دی گئی،ٹیم نے ٹرافی اٹھا کر پاکستان کے نعرے بھی لگائے۔ فائنل جیتنے کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں نے سجدہ شکر ادا کیا۔ گیمرز 8 نیشنز کپ ٹورنامنٹ میں برطانیہ ، جاپان اور کوریا کے پروفیشنل کھلاڑیوں نے حصہ لیا اور ٹورنا منٹ میں انتہائی سخت مقابلے ہوئے۔ خیال رہے کہ پاکستانی ٹیم کوریا کے خلاف 3-0 سے فتح کے بعد فائنل میں پہنچی تھی، پاکستان کے تینوں کھلاڑیوں نے پورے ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی دکھائی اور وہ فائنل جیتنے کیلئے فیورٹ تھے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔