شمالی وزیرستان; وومن ووکیشنل ٹریننگ سینٹرمیران شاہ میں کانووکیشن کا انعقاد

شمالی وزیرستان; وومن ووکیشنل ٹریننگ سینٹرمیران شاہ میں کانووکیشن کا انعقاد

ویب ڈیسک:وومن ووکیشنل ٹریننگ سینٹرمیران شاہ، شمالی وزیرستان کی خواتین کو باصلاحیت، ہنرمنداورخود کفیل بنانےکےلیےایک منفرد ادارہ ہے۔

پاک فوج کےزیراہتمام شمالی وزیرستان وومن ووکیشنل ٹریننگ سینٹر میران شاہ میں حال ہی میں پانچویں بیچ کےتریبتی کورس کا اختتام ہوا۔104 طالبات کو تریبتی کورس کے اختتام پےڈگریاں عطا کی گئی۔

چھ مہینے کےاس کورس میں خواتین کوسلائی،کڑھائی ، اور بُنائی کےعلاوہ ڈی جی سکلز کے پلیٹ فارم سے جدید کمپیوٹر علوم بھی سکھائے گئے۔

ڈی جی سکلز کلاسز کےتحت طالبات ناصرف جدید ترین علمی مہارتوں سےروشناس ہوئیں بلکہ آن لائن ارننگ شروع کر کےباقی خواتین کے لیےبھی مشعل راہ بن گئیں۔

طالبات نےاپنی ہنرمندی اورقابلیت کےجوہردکھانے کے لئے ہاتھ سےبنے دل موہ لینے والے فن پارے آویزاں کئےاورشرکاء سےخوب داد وصول کی۔

تمام طالبات کی حوصلہ افزائی کے لئے TEVTA سرٹیفکیٹس کےساتھ ساتھ سلائی مشینیں اورکمپیوٹر کلاس کی طالبات میں لیپ ٹاپ اورڈی جی سکلزکی جانب سے سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔

شمالی وزیرستان کی خواتین اس تاریخ ساز اقدام پرپاک فوج کی بےحد مشکور ہیں،خواتین کا ان تربیتی کورسزمیں بڑھ چڑھ کرحصہ لینا ایک روشن صبح کی نوید ہے۔

Watch Live Public News