بانی پی ٹی آئی مان گئے، بڑا فیصلہ کرلیا

بانی پی ٹی آئی مان گئے، بڑا فیصلہ کرلیا
کیپشن: imran khan
سورس: web desk

(ویب ڈیسک)پی ٹی آئی نے حکمران جماعتوں ن لیگ اور پی پی سمیت تمام جماعتوں سے مذاکرات پر مشروط آمادگی کا اظہار کیا ہے۔ 

 ذرائع ابلاغ کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے سیاسی جماعتوں سے بات چیت کا سپریم کورٹ کا مشورہ مان لیا ہے۔ذرائع تحریک انصاف کی جانب سے کہا گیا کہ سیاسی جماعتوں میں سنجیدہ اور بااختیار افراد سے بات ہو سکتی ہے۔

بانی پی ٹی آئی معاملے پر سپریم کورٹ کو خط لکھیں گے اور اس حوالے سے قیادت کو ضروری ہدایات دی گئی ہیں۔ بانی پی ٹی آئی نے خط کا ضروری متن بھی پارٹی قیادت کو نوٹ کرا دیا ہے۔ 

رابطوں کے لئے بانی پی ٹی آئی کے سپریم کورٹ کو خط کے لئے لیگل کمیٹی کا اجلاس آج طلب کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی لیگل کمیٹی اجلاس میں بانی پی ٹی آئی کےخط کےنکات کوحتمی شکل دی جائےگی۔

خط میں سیاسی و معاشی صورتحال اور ملک کو درپیش چیلنجز کم کرنے کا حوالہ دیا جائے گا۔ خط میں مینڈیٹ اور پی ٹی آئی رہنماؤں وورکرز پر کیسز میں فیئر ٹرائل کامطالبہ کیاجائے گا۔

Watch Live Public News