سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
کیپشن: سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ویب ڈیسک:  مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 74 ڈالر اضافے سے 4075 ڈالر ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث ملک میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 7 ہزار 400 روپے اضافے سے 4 لاکھ 29 ہزار 862 روپے ہوگئی۔

اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 6,337 روپے اضافے سے 368,530 روپے ہو گئی۔

Watch Live Public News