اورکزئی حملے میں ملوث 30 خارجی اپنے انجام کو پہنچ گئے،آئی ایس پی آر

اورکزئی حملے میں ملوث 30 خارجی اپنے انجام کو پہنچ گئے،آئی ایس پی آر
کیپشن: اورکزئی حملے میں ملوث 30 خارجی اپنے انجام کو پہنچ گئے، سیکیورٹی ذرائع

ویب ڈیسک: پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کیجانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سیکورٹی فورسز نے اورکزئی واقعے میں ملوث دہشتگردوں کے خلاف سلسلہ وار جوابی آپریشنز شروع کردیے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اورکزئی میں 7 اکتوبر کے واقعے میں لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق اور میجر طیب راحت سمیت بہادر افسران نے جامِ شہادت نوش کیا تھا۔ قابلِ اعتماد انٹیلیجنس کی بنیاد پر ضلع اورکزئی کے علاقے جمال مایہ میں آپریشن کیا گیا۔

شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد واقعے میں ملوث 30 بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کو جہنم واصل کردیا گیا۔ یہ کامیاب آپریشنز دہشتگردوں کے ناپاک حملے کا بدلہ ہیں، مرکزی سہولت کاروں کو انجام تک پہنچادیا گیا۔

علاقے میں مزید دہشتگردوں کی تلاش اور خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ پاک فوج بھارتی سرپرستی یافتہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم اور ثابت قدم ہے۔

Watch Live Public News