لاہور میں صبح سویرے سے موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری

لاہور میں صبح سویرے سے موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری
لاہور ( پبلک نیوز) شہر میں صبح سویرے سے موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری، ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کا نشیبی علاقوں کا دورہ، تمام افسران اور عملہ کو بارشی پانی کی سو فیصد نکاسی تک فیلڈ میں رہنے کی ہدایت۔ ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز نے اس موقع پر کہا کہ واسا لاہور فیلڈ میں مکمل طور پر متحرک ہے۔ شہر کے تمام ڈسپوزل اسٹیشنز فعال ہیں۔ بارشی پانی کی نکاسی تیزی سے جاری ہے۔ تمام افسران اور عملہ بارشی پانی کی سو فیصد نکاسی تک فیلڈ میں رہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اب تک لکشمی چوک میں 124 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی۔ تاج پورہ میں 98 ملی میٹر ، فرخا آباد 90 ملی میٹر، مغل پورہ 80 ملی میٹر اور اندرون شہر پانی والا تالاب میں 74 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔