کامران بنگش کا کہنا تھا کہ تمام جاری امتحانات شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔محکمہ اعلی تعلیم حکومت خیبرپختونخوا نے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا، 31 جولائی تک تمام پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر جامعات، کالجز اور ڈگری ایوارڈنگ ادارے بند رہینگے۔ pic.twitter.com/cBT4NalNUU
— Kamran Bangash ???????? (@kamrankbangash) July 11, 2021
پشاور ( پبلک نیوز) محکمہ اعلی تعلیم خیبرپختونخوا کا موسم گرما تعطیلات کے حوالے سے نیا فیصلہ آ گیا۔ محکمہ اعلی تعلیم خیبرپختونخوا نے اعلامیہ جاری کر دیا۔ معاون خصوصی کامران بنگش نے ٹویٹ می کہا کہ موسم گرما تعطیلات 31 جولائی 2021 تک بڑھا دی گئی ہیں۔ تمام پبلک اور پرائیوٹ سیکٹر جامعات، کالجز اور ڈگری ایورڈنگ ادارے بند رہیں گے۔