لاس اینجلس: (ویب ڈیسک) ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کیمرون ڈیاز نے ایک انوکھا انکشاف کرکے اپنے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔ موصوفہ کہتی ہیں کہ انہوں نے کبھی اپنا منہ تک نہیں دھویا۔ اس بات کا انکشاف انہوں نے حال ہی میں دیئے گئے ایک انٹرویو میں کیا۔ خیال رہے کہ کیمرون ڈیاز نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 1994ء میں مشہور زمانہ فلم ''دی ماسک'' سے کیا تھا۔ اس فلم نے باکس آفس پر بہت کامیابی حاصل کی تھی۔ اس فلم میں ان کے مدمقابل جم کیری نے ہیرو کا کردار ادا کیا تھا۔ ذہن رہے کہ اکیمرون کا یہ دعویٰ اس وقت سامنے آیا جب انہوں نے کہا تھا کہ وہ ہالی وڈ کی فلموں میں کام کرنے کی 100 ملین ڈالرز کی پیشکش کو ٹھکرا چکی ہیں۔ 49 سالہ اداکارہ نے بتایا کہ میری توجہ کبھی بھی اپنی شکل پر نہیں گئی، خود سے متعلق جو چیز میں سب سے آخر میں سوچتی ہوں وہ یہ کہ میں کیسی دکھائی دے رہی ہوں، میری کوشش ہوتی ہے کہ خود کو مضبوط رکھنے پر کام کروں۔ کیمرون ڈیاز نے گفتگو کے دوران کہا کہ یہ سب وقتی طور پر نہیں ہوا یا یہ ایسی سوچ نہیں جو مجھے راتوں رات آئی ہو، میں بھی ان تمام معاشرتی اعتراضات اور استحصال کا شکار ہوئی ہوں جن کا خواتین کو نشانہ بنایا جاتا ہے، جس کے بعد میں نے یہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ میرے پاس چہرے کی خوبصورتی بڑھانے اور دیکھ بھال کی متعدد مصنوعات موجود ہیں جن کی مالیت ایک ارب سے زیادہ ہے لیکن پھر بھی میں انہیں شاید ہی ایک ماہ میں دو بار استعمال کرتی ہوں گی۔