شعیب ملک اور محمد رضوان سیمی فائنل کھیلیں گے

شعیب ملک اور محمد رضوان سیمی فائنل کھیلیں گے
دبئی: (ویب ڈیسک) شائقین کرکٹ کیلئے خوشخبری ہے کہ ڈاکٹروں نے پاکستانی ٹیم میں ریڑھ کی ہڈی سمجھے جانے والے کھلاڑیوں شعیب ملک اور محمد رضوان کو فٹ قرار دیدیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹروں کی جانب سے دونوں کھلاڑیوں کو آسٹریلیا کیخلاف سیمی فائنل کھیلنے کی اجازت مل گئی ہے۔ پاکستانی شائقین کرکٹ آج دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں شعیب ملک اور محمد رضوان کو آسٹریلیا کیخلاف ایکشن میں دیکھ سکیں گے۔ یہ بات ذہن میں رہے کہ پاکستانی ٹیم کے میڈیا منیجر ابراہیم بدیس نے کہا تھا کہ شعیب ملک اور محمد رضوان نزلہ، زکام اور بخار میں مبتلا ہو چکے ہیں، ان دونوں کا کورونا ٹیسٹ کروایا گیا تھا تاہم دونوں کی ٹیسٹ رپورٹس منفی آئی تھیں۔ تاہم ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔ شعیب اختر نے صورتحال کو انتہائی گھمبیر قرار دیتے ہوئے پی سی بی حکام کو مشورہ دیا تھا کہ وہ دونوں کھلاڑیوں کو ڈرپیں لگائیں یا ٹیکے ٹھوکیں، انہیں ہر حال میں فٹ کریں کیونکہ ان کا آسٹریلیا کیخلاف سیمی فائنل کھیلنا بہت ضروری ہے۔

Watch Live Public News