(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق تحقیقاتی اداروں نے اسلام آباد خودکش حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی ہے۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق خودکش حملہ آور باجوڑ میں رہائش پزیر تھا، خودکش حملہ آور جمعہ کے روز اسلام آباد پہنچا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خودکش حملہ آور پیرودھائی سے موٹر سائیکل پر جی الیون کچہری پہنچا، خودکش حملہ آور کا موٹر سائیکل نمبر BCB2564 تھا۔