میرے معاملات سے دور رہیں، عامر لیاقت کی فواد چودھری کو تنبیہ

میرے معاملات سے دور رہیں، عامر لیاقت کی فواد چودھری کو تنبیہ
کراچی (ویب‌ڈیسک) حال ہی میں قومی اسمبلی کی نشست سے استعفی دیکر تحریک انصاف چھوڑنے والے عامر لیاقت حسین نے وزیراطلاعات فواد چودھری کو تنبیہ کی ہے کہ وہ انکے معاملات سے دور رہیں. سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹؤئٹر پر اپنے پیغام میں عامر لیاقت حسین کا کہنا تھا کہ فواد چودھری صاحب میرے معاملات سے فاصلہ رکھیں مناسب رہے گا ورنہ میرا تھپڑ آپ کے تھپڑ کے آگے ٹِک نہیں سکے گا ، بہتر ہے خاموش رہیں. واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین نے کچھ روز قبل قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دیدیا تھا تاہم انہوں نے اس کی وجہ بتانے سے انکار کرتے ہہوئے کہا تھا کہ استعفی دینے کی وجہ بتا دی تو سب ہل کر رہ جائیں گے، قیامت آ جائے گی۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔