(ویب ڈیسک ) گزشتہ روز سونے کی قیمت میں کمی کے بعد آج سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیولرز اینڈ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2100 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سونے کی فی تولہ قیمت 2100 روپے اضافے سے 4 لاکھ 22 ہزار 700 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1800روپے اضافے سے 3لاکھ 62 ہزار 397 روپے ہوگئی ہے۔
ادھر عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 21 ڈالر اضافے سے4016ڈالر فی اونس ہے۔