انسٹاگرام میں ' ری پوسٹ ' نامی نئے فیچر کی آزمائش

انسٹاگرام میں ' ری پوسٹ ' نامی نئے فیچر کی آزمائش
میٹا کی زیرملکیت ایپ انسٹاگرام کی جانب سے صارفین کیلئے ایک نئے فیچر 'ری پوسٹ ' کی آزمائش کی جارہی ہے۔ انسٹاگرام کی جانب سے ایک نئے فیچر ری پوسٹ کی آزمائش کی تصدیق کی ہے، اس فیچر کی مدد سے صارفین دیگر افراد کے مواد کو اپنی فیڈ پر شیئر کرسکیں گے۔ یہ فیس بک کے ری شیئر یا ٹوئٹر کے ری ٹوئٹ فیچر سے ملتا جلتا فیچر ہے۔ انسٹاگرام میں اسٹوریز میں تو دیگر افراد کی پوسٹس شیئر کی جا سکتی ہیں مگر کسی پوسٹ کو آپ ابھی فیڈ پر ری شیئر نہیں کرسکتے۔ میٹا کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ محدود صارفین کو یہ نیا فیچر دستیاب ہے۔ ہم فیڈ پر پوسٹس ری شیئر کرنے کے فیچر کی آزمائش کررہے ہیں تاکہ صارفین اپنی پسند کا مواد شیئر کرسکیں اور کریڈٹ بھی اصل اکاؤنٹ کے پاس رہے۔ خیال رہے کہ اس فیچر پر کئی ماہ سے کام کیا جا رہا تھا اور رواں سال مئی کے مہینے میں بھی اس سے متعلق رپورٹس سامنے آئی تھیں مگر اس وقت کمپنی نے اس کی تصدیق نہیں کی تھی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔