جنوبی وزیرستان میں گومل زام ڈیم کے سیاحتی مقامات پر رنگا رنگ میلوں کا اہتمام

کیپشن: جنوبی وزیرستان میں گومل زام ڈیم کے سیاحتی مقامات پر رنگا رنگ میلوں کا اہتمام

پبلک نیوز: جنوبی وزیرستان میں عید الفطر کی مناسبت سے گومل زام ڈیم کے سیاحتی مقام پر رنگا رنگ میلے کا اہتمام کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان میں عید الفطر کی مناسبت سے گومل زام ڈیم کے سیاحتی مقام پر پررونق میلے کا اہتمام کیا گیا، میلے میں شائقین کے لیے کشتی رانی، کھانے پینے کے سٹالز اور بچوں کے لیے مختلف قسم کے جھولوں کا انتظام بھی کیا گیا۔ میلے کا مقصد لوگوں کو صحت مند تفریح کے مواقع فراہم کرنا اور مقامی ثقافت سے روشناس کروانا تھا۔

میلے میں لگ بھگ 3 ہزار افراد نے شرکت کی جس میں بڑی تعداد بچوں کی تھی،اس موقع پر روایتی رقص بھی پیش کیا گیا جس میں لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جبکہ  میلے میں کشتی کی سیر بھی لوگوں کی خصوصی توجہ کا مرکز رہی۔علاقہ مکینوں نے امن و امان کے قیام کی کوششوں میں پاک فوج کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔