یومِ آزادی معرکۂ حق کا جوشیلہ ملی نغمہ "منہ توڑ" جاری

یومِ آزادی معرکۂ حق کا جوشیلہ ملی نغمہ

(ویب ڈیسک ) یومِ آزادی معرکۂ حق کا جوشیلہ ملی نغمہ "منہ توڑ" جاری کردیا گیا۔"باندھے سر پہ کفن کبھی ڈرتے نہ ہم بات موت کے بھی زندہ جی مرتے نہ ہم" ،دشمن کے عزائم خاک میں ملانے  کے  عزم کا اظہار ۔

ملی نغمے میں وطن کیلئے جان ہتھیلی پر رکھنے والے جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔ ملی نغمے میں "بنیان المرصوص" کا ذکر، دشمن کی سازشیں چکنا چور کرنے کا پیغام دیا گیا ہے۔

"عزم اونچا بلند رکھیں سر بھی" بولوں میں دشمن کے حملے کا بھرپور جواب دینے کا عزم نمایاں ہے۔ دشمن کو واضح انتباہ اگر دوبارہ کوشش کی تو انجام پہلے سے بھی برا ہوگا۔

"منہ توڑ دیں گے ہم سانسیں روک دیں گے، پرچم کے واسطے ہم اب غازی اور دیں گے"،شہداء کی قربانیوں اور غازیوں کے کارناموں کو سلام  دیا گیا ہے۔

پاک فوج، پاک فضائیہ اور عوامی اتحاد کو نغمے کا مرکزی پیغام قرار دیا گیا۔

"کندھوں پہ ہے وزن جان و دل سے یہ من بولے پاکستان زندہ باد" ،نغمے کے بول میں شہادت، قربانی اور پاکستان کے لیے ولولہ نظر آرہا ہے۔

Watch Live Public News