غزہ میں ’فرینڈلی فائر‘ ، حادثات میں 20 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے،اسرائیلی فوج

غزہ میں ’فرینڈلی فائر‘ ، حادثات میں 20 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے،اسرائیلی فوج
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ میں ’فرینڈلی فائر‘ اور حادثات میں 20 فوجی ہلاک ہو ئے ہیں ۔ اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ نئے اعداد و شمار اور مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی میں زمینی کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والے 105 اسرائیلی فوجیوں میں سے 20 ’فرینڈلی فائر‘ میں مارے گئے۔ ٹائمز آف اسرائیل نے رپورٹ کیا ہے کہ ان میں سے تیرہ دوستانہ فائر سے مارے گئے ، بشمول فضائی حملے، ٹینک فائر اور گولی باری جبکہ کچھ لوگ حادثاتی طور پر ہلاک ہوئے ۔ اسرائیلی میڈیا نے مزید کہا کہ کچھ فوجیوں کو غلطی سے حماس کے جنگجو کے طور پر شناخت کرنے کے بعد ہلاک کیا گیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔