فلسطینی مزاحمت کاروں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی سات گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا جبکہ 11 فوجی ہلاک کیے گئے ہیں ۔ حماس کے مسلح ونگ، القسام بریگیڈز کا کہنا ہے کہ اس نے غزہ شہر کے علاقے شجاعیہ میں سات فوجی گاڑیوں کو گولوں اور اینٹی آرمر ڈیوائسز سے نشانہ بنایا۔ القسام گروپ نے کہا کہ : •اس کے جنگجو کئی علاقوں میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ لڑائی میں مصروف تھے اور انہوں نے 11 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ •انہوں نے ایک فوجی کیریئر کو نشانہ بنایا اور عملے کے تین افراد کو ہلاک کیا۔ •ریسکیو ٹیم کے سپاہیوں کے ساتھ جھڑپ ہوئی جنہوں نے ٹینک کے عملے کو بازیافت کرنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں "ان میں سے ایک" ہلاک ہو گیا۔ •ایک اسرائیلی سنائپر کو آر پی جی سے نشانہ بنایا گیا۔