صدرمملکت آصف علی زرداری نے اسلام آباد لوکل گورنمنٹ آرڈیننس پر دستخط کردیے

صدرمملکت آصف علی زرداری نے اسلام آباد لوکل گورنمنٹ آرڈیننس پر دستخط کردیے
کیپشن: صدرمملکت آصف علی زرداری نے اسلام آباد لوکل گورنمنٹ آرڈیننس پر دستخط کردیے

ویب ڈیسک: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اسلام آباد لوکل گورنمنٹ آرڈیننس پر دستخط کر دیے، جس کے بعد یہ آرڈیننس باضابطہ طور پر نافذ ہو گیا ہے۔

آرڈیننس کے تحت قومی اسمبلی کے تین حلقوں کی بنیاد پر اسلام آباد میں تین ٹاؤن کارپوریشنز قائم کی جائیں گی۔ ہر ٹاؤن کارپوریشن میں ایک میئر اور دو ڈپٹی میئرز ہوں گے۔

آرڈیننس کے مطابق یونین کونسلز کی تعداد کا تعین وفاقی حکومت کرے گی، جبکہ ہر یونین کونسل نو جنرل کونسلرز اور چار مخصوص نشستوں پر مشتمل ہوگی۔

نئے لوکل گورنمنٹ نظام کے تحت اسلام آباد میں قائم ہونے والی کارپوریشنز کی مدت چار سال مقرر کی گئی ہے۔

Watch Live Public News