بھارت کا ایشیا کپ کے لیے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے پھر انکار

بھارت کا ایشیا کپ کے لیے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے پھر انکار
ایشیا کپ کے لیے بھارت نے ایک بار پھر اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کر دیا. تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے عہدیدار ارون دھومال نے کہا ہے کہ جےشاہ اور ذکاء اشرف کے درمیان ملاقات میں ایشیا کپ کے شیڈول کو فائنل کرلیا گیا ہے، بھارتی ٹیم ایشیا کپ کے لیے پاکستان نہیں جائے گی. پہلے4میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے، پاک بھارت میچ سمیت باقی9میچز سری لنکا میں ہوں گے، ملاقات میں صرف ایشیا کپ کے شیڈول پر ہی بات ہوئی ہے، بھارتی ٹیم یا جےشاہ کے پاکستان جانے کے معاملے پر بات نہیں ہوئی ہے. واضح رہے کہ ایشیا کپ 31 اگست سے 17 ستمبر تک کھیلا جائے گا، اے سی سی پاکستان کی جانب سے پیش کردہ ہائبرڈ ماڈل کے تحت ایشیا کپ کھیلے جانے کا پہلے ہی اعلان کر چکی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔