کراچی والے تیار ہو جائیں محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

کراچی والے تیار ہو جائیں محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

کراچی ( پبلک نیوز) شہر قائد کے باسی تیار ہو جائیں۔ مون سون ایک بار پھر آنے کو ہے۔ محکمہ موسمیات نے سال 2021 کی مون سون پیش گوئی کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ میں مون سون کے دوران ایک بار پھر معمول سے زائد بارشوں کا امکان ہے۔ مون سون کا باقاعدہ آغاز جون کے آخری ہفتے سے ہونے کا امکان ہے۔ مون سون کا سیزن جولائی تا ستمبر 3 ماہ پر مشتمل ہوتا ہے

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ جنوبی وشمالی پنجاب اور سندھ میں معمول سے زائد بارشیں ہوں گی۔ گزشتہ برس کراچی میں ریکارڈ توڑ بارشیں ہوئی تھی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔