سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی اضافہ
کیپشن: The price of gold per tola continues to increase today

ویب ڈیسک: صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ سونا 2 لاکھ 41 ہزار 900 روپے فی تولہ ہوگیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 514 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ 10 گرام سونا 2 لاکھ 7 ہزار 390 روپے پر پہنچ گیا ہے۔ 

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 6 ڈالر کے اضافے سے 2313 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔

چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 750 روپے پر مستحکم ہے۔

Watch Live Public News