مردان ہائی وے پر ٹریفک حادثہ، 6 افراد ماربل بھرے ٹرک نیچے دب گئے

مردان ہائی وے پر ٹریفک حادثہ، 6 افراد ماربل بھرے ٹرک نیچے دب گئے
بونیر (پبلک نیوز) چنگلی بابا سورکاوئی کے قریب مردان ہائی وے پر ٹریفک حادثہ، موٹرکار میں سوار 6 افراد ماربل سے بھرے ٹرک کے نیچے دب گئے۔تفصیلات کے مطابق ماربل سے بھرا ٹرک مردان کی طرف جبکہ موٹر کار میں سوار خاندان بونیر جارہا تھا۔ افسوسناک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ارشد اس کی بیوی، 6 سالہ بیٹا اور 4 سالہ بیٹی شامل ہیں۔ ریسکیو1122 کی ریکوری ٹیم ٹرک تلے دبے موٹرکار میں پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے پہنچ گئی۔ ممبر قومی اسمبلی شیراکبر خان اور یوتھ ایم پی اے زبیر خان آف چناڑ نے امدادی کارروائی میں حصہ لیا اور پولیس ریسکیو1122 ٹیم کو فوری طور پر اطلاع دی۔ریسکیو 1122 ریکوری ٹیم نے مشینری کا استعمال کرتے ہوئے ٹرک اور موٹرکار کو کاٹ کر 2 لاشیں نکال لیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔