مغربی کنارے میں اسرائیلی سیٹلرز نے باپ اور بیٹے کو جنازے میں گولی مار کر شہید کردیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی آباد کاروں نے مغربی کنارے میں دو فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے۔ مبینہ طور پر انہیں اس وقت گولی مار دی گئی جب وہ چار فلسطینیوں کے جنازے میں شریک تھے جنہیں بدھ کے روز مسلح سیٹلرز نے ہلاک کر دیا تھا۔ ہفتے کے روز سے مغربی کنارے میں شہید ہونے والے کم از کم 29 فلسطینیوں میں باپ بیٹا بھی شامل ہیں۔