پاکستان بھر میں سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ

پاکستان بھر میں سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ

(ویب ڈیسک ) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2500 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3لاکھ 86 ہزار 500 روپے ہوگئی  جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 2143 روپے اضافے سے 3 لاکھ31 ہزار 361 روپے ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 27 ڈالر بڑھ کر 3645 ڈالر فی اونس  ہوگئی۔

Watch Live Public News