قطر پر حملہ: متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کو ایئر شو میں شرکت سے روک دیا

قطر پر حملہ: متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کو ایئر شو میں شرکت سے روک دیا

(ویب ڈیسک) قطر پر اسرائیلی فضائی حملے کے بعد متحدہ عرب امارات ( یو اے ای ) نے اسرائیل کو رواں سال نومبر میں ہونے والے بین الاقوامی ایئر شو میں شرکت سے روک دیا ہے۔

اسرائیلی اخبار "ٹائمز آف اسرائیل" کے مطابق، اماراتی حکام نے اسرائیلی ڈیفنس اسٹیبلشمنٹ کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے کہ اسرائیلی کمپنیوں کو ایئر شو میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اگرچہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے اس فیصلے کی کوئی سرکاری وجہ نہیں بتائی گئی، تاہم اسرائیلی حکام کا ماننا ہے کہ یہ اقدام قطر کے دارالحکومت دوحہ پر کیے گئے حالیہ اسرائیلی فضائی حملے کے ردعمل میں اٹھایا گیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی یو اے ای نے اسرائیلی سفیر کو طلب کر کے قطر پر حملے پر وضاحت بھی طلب کی ہے، جو خطے میں ابھرتی سفارتی تناؤ کی نشاندہی کرتا ہے۔

یاد رہے کہ 9 ستمبر کو اسرائیل نے دوحہ میں موجود حماس قیادت کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی، تاہم تنظیم کے اعلیٰ رہنما اس حملے میں محفوظ رہے تھے، البتہ متعدد ارکان شہید ہو گئے تھے۔

Watch Live Public News