ویب ڈیسک: ایشیا کپ 2025 کا چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ آج پاکستان اور عمان کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا، پاکستان نے ٹاس جیت کر عمان خلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان نے 7 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 20 اوورز میں 160 رنز بنائے تھے۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی جانب سے دیے گئے 160 رنز کے تعاقب میں عمان کی ٹیم 16.4 اوورز میں 67 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
حماد مرزا 27 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، عامر کلیم 13 رنز بناسکے۔ عمان کے 8 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے، پاکستان کی جانب سے صائم ایوب، سفیان مقیم اور فہیم اشرف نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اوپنر صائم ایوب بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، محمد حارث نے 66 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، صاحبزادہ فرحان 29 رنز بنا نمایاں رہے۔
ٹاس جیتنے کے بعد پاکستانی ٹیم کے کپتان آغا سلمان کا کہنا تھا کہ پہلے کھیل کر عمان کے خلاف اچھا ٹوٹل دینا چاہتے ہیں، تین سپنر، تین فاسٹ بولر اور تین آل راؤنڈر کے ساتھ کھیلیں گے،
عمان کے خلاف پاکستان الیون میں صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، فخر زمان، حسن نواز، محمد حارث، محمد نواز، فہیم اشرف، سفیان مقیم، ابرار احمد اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔
کپتان سلمان علی آغا کوئی رن نہ بناسکے، حسن نواز 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، محمد نواز 19 رنز بناسکے، فخر زمان 23 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
عمان کی جانب سے عامر کلیم اور شاہ فیصل نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔