آبنائےہرمزکی ناکہ بندی معاشی دباؤڈالنے کی حکمت عملی ہے،ریٹائرڈایڈمرل امریکی بحریہ

آبنائےہرمزکی ناکہ بندی معاشی دباؤڈالنے کی حکمت عملی ہے،ریٹائرڈایڈمرل امریکی بحریہ
کیپشن: آبنائےہرمزکی ناکہ بندی معاشی دباؤڈالنے کی حکمت عملی ہے،ریٹائرڈایڈمرل امریکی بحریہ

ویب ڈیسک: امریکی سکیورٹی تجزیہ کار اور امریکی بحریہ کے ریٹائرڈ ایڈمرل جیمز اسٹیورڈز نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے آبنائے ہرمز کی ممکنہ ناکہ بندی دراصل معاشی دباؤ ڈالنے کی ایک حکمتِ عملی ہے۔

اپنے بیان میں سابق نیوی افسر کا کہنا تھا کہ اس حکمت عملی کا مقصد ایران پر اس کی تیل تنصیبات کو تباہ کیے بغیر اقتصادی دباؤ بڑھانا ہے، تاہم یہ ایک بڑا اور پیچیدہ اقدام ہے جسے آسان نہیں کہا جا سکتا۔

جیمز اسٹیورڈز کے مطابق اس منصوبے کے لیے وسیع بحری قوت درکار ہوگی، جبکہ ایران کے پاس بھی جوابی کارروائی کے مختلف آپشنز موجود ہیں، جس سے صورتحال مزید پیچیدہ ہو سکتی ہے۔

Watch Live Public News