تعلیم کی بہتری کیلئے یونیورسٹیز کو اربوں روپے مل گئے

تعلیم کی بہتری کیلئے یونیورسٹیز کو اربوں روپے مل گئے
پشاور ( پبلک نیوز) آن لائن نظام تعلیم اور معیار تعلیم کی بہتری کیلئے جامعات کو 2ارب 35کروڑ فراہم۔ عالمی بینک کے تعاون سے 5 سالہ پروگرام شروع کیا گیا۔ پروگرام کا کل تخمینہ لاگت 40 کروڑ ہے۔ 2019 میں شروع ہونیوالے پروگرام کے تحت سرکاری جامعات میں اصلاحات لائی جا رہی ہیں۔ پروگرام میں کورونا کے دوران آن لائن تعلیمی نظام متعارف کرانا اور تحقیق کا معیار بہتر بنانا شامل۔ 4 سالہ ڈگری پروگرام، انٹرنیٹ کی سہولت، اساتذہ اور عملہ کی تربیت اور طرز تعلیم کی بہتری بھی پروگرام کا حصہ ہے۔ دستاویزات کے مطابق سب سے زیادہ پنجاب کی جامعات کو 89کروڑ 55لاکھ روپے جاری کئے گئے۔ خیبر پختونخوا کی جامعات کو 48کروڑ12لاکھ روپے جاری کئے گئے۔ سندھ کی جامعات کو 42 کروڑ24لاکھ 90 ہزار، فاٹا یونیورسٹی کو 3 کروڑ21لاکھ 90 ہزا ر فراہم کیے۔ بلوچستان کی جامعات کو 24کروڑ33لاکھ 80ہزار، گلگت بلتستان کی جامعات کو 9کروڑ65لاکھ 90ہزارفراہم کئے گئے۔ دستاویزات میں بتایا گیا کہ آزاد کشمیر کی جامعات کو 6 کروڑ20 لاکھ 60 ہزار جبکہ اسلام آباد کی جامعات کو 11کروڑ74 لاکھ 60 ہزار روپے جاری کئے گئے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔