القسام بریگیڈز نے بیان میں کہا ہے کہ انکے حملسے میں کئی اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں ۔ حماس نے جاری بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے دوسرے مسلح جنگجوؤں کے ساتھ مل کر وسطی غزہ میں 15 اسرائیلی فوجیوں کے ایک گروپ پر حملہ کیا ہے۔ القسام بریگیڈز نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر پوسٹ میں کہا کہ ہم نے القدس بریگیڈز کے ساتھ 15 فوجیوں پر مشتمل صہیونی فورس کیساتھ شدید جھڑپ کی، ہم نے صہیونی فورس کے ارکان کو ہلاک اور زخمی کیا، جس کے بعد القسام آرٹلری اور القدس بریگیڈز نے اس علاقے کو ہائی کیلیبر مارٹروں سے تباہ کر دیا۔