پاکستان کاقرض پروگرام منظور،انٹربینک میں ڈالر1.68روپےسستا

پاکستان کاقرض پروگرام منظور،انٹربینک میں ڈالر1.68روپےسستا
کراچی:عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے قرض کی منظوری کے بعد روپے کی قدر میں بہتری آنے لگی ہے۔ انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی، انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 1.68 روپے کم ہوگئی، انٹر بینک میں ڈالر 275.84 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے، کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 68 پیسے کی کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد انٹربینک میں امریکی کرنسی 275.84 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 48 پیسے پر بند ہوا تھا۔ سٹاک مارکیٹ دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بھی کاروبار کے دوران مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 367 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 45 ہزار 882 پوانئٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔