ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

 ویب ڈیسک:ملک میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی اور کراچی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 12 سو روپے سستا ہوگیا ہے۔

پبلک نیوز کے مطابق 12 سو روپے کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 40 ہزار 700 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1029 روپے کی کمی کے بعد سونا 2 لاکھ 6 ہزار 361 روپے کا ہوگیا ہے۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا تھا، جس کے بعد سونا سونا 2 لاکھ 41 ہزار 900 روپے فی تولہ تک جا پہنچا تھا۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 2 ڈالر کے اضافے سے 2315 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔ 

البتہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 750 روپے پر مستحکم رہی۔

Watch Live Public News