مرد کا مرد سے پیار ٗ مہر بانو کو خمیازہ بھگتنا پڑ گیا

مرد کا مرد سے پیار ٗ مہر بانو کو خمیازہ بھگتنا پڑ گیا
کراچی (ویب ڈیسک ) اداکارہ مہر بانو کی طرف سے عورت مارچ میں ہم جنس پرستی کی حمایت کرنے پر پاکستانی عوام کا غم و غصہ آخر کار رنگ لے آگیا ٗ مہر بانو کا انسٹاگرام اکائونٹ ڈیلیٹ کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ مہر بانو نے عورت مارچ کے دوران ہم جنس پرستی کی کی حمایت کرتے ہوئے ایک متنازعہ بیان دیا تھا جس کے بعد پورے ملک میں غم غصہ کی ایک لہر دوڑ گئی تھی ٗ مہر بانو کے انسٹاگرام اکائونٹ کو بڑی تعداد میں عوام نے رپورٹ کیا جس کے بعد ان کا اکائونٹس اب ڈی ایکٹو نظر آرہا ہے ۔ ابھی تک یہ کنفرم نہیں ہوا کہ مہر بانو کا اکائونٹ انسٹاگرام انتظامیہ کی طرف سے ڈی ایکٹو کیا گیا ہے یا پھر انہوں نے خود عوام کی نفرت دیکھ کر خود کو رو پوش کر لیا ہے۔https://twitter.com/ZunairaRasheed4/status/1368997923875418112واضح رہے کہ مہر بانو نے کراچی میں عورت مارچ کے موقع پر ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ مجھے نہیں لگتا کہ ہم جنس پرستی ایک برائی ہے ٗ نہ یہ زمانے کیلئے برا ہے۔مجھے لگتا ہے کہ عورت سے نفرت کرنا برا ہے ٗ عورتوں پر تشدد برا ہے ٗ دو مردوں کا پیار کرنا بالکل برا نہیں ہے ‘‘۔

Watch Live Public News