اسلام آباد ( پبلک نیوز) صدر مملکت کا رمضان میں قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے مسجد اقصیٰ پر متشدد حملوں پر تشویش کا اظہارِ کیا۔ صدر مملکت نے حملوں میں شہید ہونے والوں کیلئے اظہارِ افسوس اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔
خط میں لکھا گیا کہ معصوم بچوں اور فلسطینیوں کے قتل پر آپکے پاکستانی بہن بھائی آپکے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ پاکستان فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی تشدد اور غیر قانونی اقدمات کی پرزور مذمت کرتا ہے۔ اسرائیلی اقدامات انسانی حقوق، بین الاقوامی قوانین اور اِنسانی اقدار کے خلاف ہیں۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ہم فلسطینیوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کرتے رہیں گے۔ فلسطین کے حقوق کیلئے بین الاقوامی برادری کو متحرک کرنے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔ پاکستان مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کیلئے اپنی غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا۔ پاکستان سکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے مطابق اور ایک آزاد، پائیدار اور جغرافیائی طور پر متصل فلسطینی ریاست کا حامی ہے۔
صدر مملکت نے خط میں فلسطینی صدر اور عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان 1967 سے قبل کی سرحد اور القدس شریف بطور فلسطینی دارلحکومت کا حامی ہے۔