پاکستان کے کسی ڈرون نے کہیں سیز فائر کی خلاف ورزی نہیں کی، سیکیورٹی ذرائع

پاکستان کے کسی ڈرون نے کہیں سیز فائر کی خلاف ورزی نہیں کی، سیکیورٹی ذرائع
کیپشن: پاکستان کے کسی ڈرون نے کہیں سیز فائر کی خلاف ورزی نہیں کی، سیکیورٹی ذرائع

ویب ڈیسک: بھارت کی جانب سے پاکستان پر ڈرونز کے ذریعے لائن آف کنٹرول ( ایل او سی) کی خلاف ورزی کے الزامات جھوٹے اور بے بنیاد قرار دیے گئے ہیں۔

پاکستانی سیکیورٹی ذرائع نے ان خبروں کو بھارتی میڈیا کی من گھڑت مہم قرار دیا ہے جس کا مقصد حقائق کو مسخ کرنا اور بین الاقوامی برادری کو گمراہ کرنا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کے کسی بھی ڈرون نے نہ تو سرحد عبور کی ہے اور نہ ہی لائن آف کنٹرول کی کوئی خلاف ورزی کی ہے۔ پاکستان مکمل طور پر سیز فائر معاہدے کی پاسداری کر رہا ہے اور اس حوالے سے کسی قسم کی خلاف ورزی نہیں کی گئی۔

سیکیورٹی ذرائع نے مزید کہا کہ بھارتی میڈیا کی طرف سے پھیلائی جانے والی یہ خبریں ہمیشہ کی طرح جھوٹ کا پلندہ ہیں جو زمینی حقائق کے سراسر منافی ہیں۔

Watch Live Public News