ویب ڈیسک:فلک بینی کے شوقین افراد کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ اس ماہ کے وسط میں ایک نایاب میٹیور شاور آسمان پر نمودار ہونے والا ہے۔
اس میٹیور شاور کو 'چی سگنڈز' کا نام دیا گیا ہے، یہ میٹیور شاور اتنا عام نہیں ہے جتنا کہ مشہور 'پریسیڈز' یا 'جیمنڈز'، جو ہر سال دیکھے جاتے ہیں، لیکن یہ شاور ہر پانچ سال بعد نظر آتا ہے۔
ماہرین فلکیات اور محکمہ موسمیات کے مطابق، چی سگنڈز شاور کا عروج 13 سے 15 ستمبر کے درمیان ہوگا، اس دوران چند شاندار شہابیے آسمان پر نظر آئیں گے۔ اگرچہ ان کی تعداد کم ہو گی، لیکن ان کی رفتار خاص طور پر سست ہوگی، جو انہیں دیگر شہابیے کی نسبت زیادہ واضح اور آسانی سے دیکھنے کے قابل بناتی ہے۔
یہ انوکھا فلکیاتی منظر 2030 تک دوبارہ نہیں نظر آئے گا، لہٰذا فلکیات کے شوقین افراد کے لیے یہ ایک یادگار موقع ہے جسے ہاتھ سے جانے نہیں دینا چاہیے۔