ٹی 20 ورلڈ کپ کےاینتھم کی پہلی جھلک معروف اسٹارز کی آواز میں ریلیز

ٹی 20 ورلڈ کپ کےاینتھم کی پہلی جھلک معروف اسٹارز کی آواز میں ریلیز
کیپشن: CCT 20 World Cup 2024
سورس: web desk

ویب ڈیسک:آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کے اینتھم کے لئےمعروف اسٹارز کی خدمات حاصل کرلی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے گذشتہ روز ٹی 20 ورلڈکپ کے اینتھم کی تیاری کے لئے معروف آرٹسٹ سین پال اور سپر اسٹار کیس کی خدمات حاصل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، دونوں کی جانب سے ترانے کی تیاری پر کام شروع ہوچکا اور اس کی پہلی جھلک بھی ریلیز کردی گئی ہے۔ 
 مختصر فارمیٹ کا میگا ایونٹ یکم سے 29 جون تک امریکا اور ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا، اس ترانے کی شوٹنگ میں مختلف کرکٹ اسٹارز بھی شریک ہوں گے، آنے والے ہفتوں میں اسے ریلیز کردیا جائے گا۔ سین پال اور کیس دونوں نے ہی اس اینتھم کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے اپنے لیے اعزاز بھی قرار دیا ہے۔

مختصر فارمیٹ کا میگا ایونٹ یکم سے 29 جون تک امریکا اور ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا، اس ترانے کی شوٹنگ میں مختلف کرکٹ اسٹارز بھی شریک ہوں گے، آنے والے ہفتوں میں اسے ریلیز کردیا جائے گا۔