بلیک بیری کا 5 جی فون کے ساتھ واپسی کا اعلان

بلیک بیری کا 5 جی فون کے ساتھ واپسی کا اعلان

ویب ڈیسک : اسمارٹ فونز کے دور میں بلیک بیری کمپنی نے ایک عرصے کے بعد کی- بورڈ والے 5 جی اسمارٹ فونز کے ساتھ واپسی کا فیصلہ کرلیا۔

ایک نئی کمپنی اونورڈ موبلٹی نے اعلان کیا کہ وہ بلیک بیری برانڈ والے فونز کو ڈیزائن اور فروخت کرے گی جبکہ کمپنی نے اس بات کی بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کلاسک ہارڈویئر کی بورڈ والے نئے 5 جی بلیک بیری فون اس سال مارکیٹ میں دستیاب ہونگے۔

سی ای او پیٹر فرینکلن نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کمپنی بلیک بیری فونز کے ڈیزائن کا خیال رکھیں گے تاکہ صارفین کیلیے فونز کو پہچاننا آسان ہو۔ کلاسک بلیک بیری ہارڈویئر کی-بورڈ سے لیس 5جی نیٹ ورکس پر کام کرسکیں گے۔

فی الحال ، اونورڈ موبلٹی ماڈلز کی تیاری کیلیے فاکس کون کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔ ابتدائی طور پر ڈیوائس امریکا اور یورپ میں لانچ ہوگی۔.بعدازاں ایسے ایشیائی مارکیٹ میں بھی بڑھایا جائے گا تاہم کمپنی نے کوئی ٹائم فریم نہیں دیا۔دوسری جانب نئے بلیک بیری فونز کی بنیادی توجہ سیکیورٹی پر مرکوز ہے

یاد رہے کہ بلیک بیری نے 2018 سے اب تک کوئی اسمارٹ فون لانچ نہیں کیا لیکن اس سال نئے 5 جی اسمارٹ فون کے ساتھ واپسی اعلان کرچکی ہے۔

فی الحال بلیک بیری کے نئے اسمارٹ فون کی خصوصیات کے حوالے سے تفصیلات شیئر نہیں کی گئیں مگر دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میں ٹچ پیڈ کے ساتھ کی بورڈ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔