ویب ڈیسک:پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ قومی مفاہمت کیلئےسب کومل جل کر آگےبڑھنا ہوگا۔
تفصیلا ت کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ضیاء )کےسربراہ محمد اعجاز الحق ،چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پہنچے،دونوں رہناوں کے درمیان ملاقات میں آئندہ کی حکومت سازی اور ملکی صورتحال سے متعلق امور پربات چیت ہوئی۔
ملاقات میں چوہدری وجاہت حسین,چوہدری شافع حسین ،چوہدری سالک حسین، مصطفیٰ ملک، منتہا اشرف بھی شریک تھے۔ملاقات میں ملک کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ حکومت سازی اور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر بات چیت ہوئی۔
چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ سیاسی قیادت کا آنا جانا لگا ہوا ہے،مختلف سیاسی قائدین نے ہمیں عزت دی ہے کہ وہ بڑے مقصد کے لئے ہمارے گھر میں اکٹھے ہوئے ہیں،اعجاز الحق نے ہم سے تھوڑا وقت مانگا ہے،اعجاز الحق پارٹی سے مشورہ کریں گے۔
اعجاز الحق نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین میرے مشکل وقت کے ساتھی ہیں،چوہدری شجاعت حسین نے مجھے ایک گروپ میں رہنے کی دعوت دی ہے،میں نے اپنی پارٹی سے مشاورت کرکے جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے،ملک مشکل میں ہے کہ ہمیں سب کو ملکر چلنا ہوگا۔
صحافی نے سوال کیا کہ جنرل ضیا الحق کا بیٹا بھٹو کے نواسے کے ساتھ بیٹھے گا کیسا لگے گا ؟
اعجاز الحق نے کہا کہ ہمارا نظریاتی اختلاف ہے کوئی ذاتی اختلاف نہیں ہے،تحریک انصاف سے بھی رابطے ہوئے ہیں۔
صحافی نے سوال کیا کہ کیا پی ٹی آئی کو قومی مفاہمت میں شامل کرنے کےُلئے کوئی عملی قدم اٹھائیں گے؟
چوہدری شجاعت حسین نے کہاکہ کل پرسوں تک تحریک انصاف سے رابطہ ہوجائے گا۔