ویب ڈیسک: 16 فروری سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
انڈسٹری ذرائع کے مطابق آئندہ قیمتوں کے جائزے میں پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 39 پیسے فی لیٹر تک اضافہ متوقع ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 40 پیسے فی لیٹر تک بڑھنے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لائٹ ڈیزل آئل 6 روپے 55 پیسے فی لیٹر تک مہنگا ہو سکتا ہے، جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی تقریباً 4 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز زیر غور ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل سے متعلق حتمی فیصلہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) اور وزارت خزانہ پاکستان کی جانب سے وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق منظوری کے بعد کیا جائے گا۔