(ویب ڈیسک ) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے تمام اہم سڑکوں پر موٹر سائیکل لین بنانے کا اعلان کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں کہا کہ فیروزپور روڈ لاہور پر موٹر سائیکل سواروں کے لیے الگ لین بنائی جارہی ہے۔
انہوں نے پنجاب کی تمام اہم سڑکوں پر موٹر سائیکل لین بنانے کا اعلان کیا۔
Bikers’ lane on Ferozpur Road Lahore. All other main roads in all districts will also have separate bikers’ lane to prevent accidents and ensure smooth flow of traffic Insha’Allah. pic.twitter.com/JEfVK3bgrU
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) January 14, 2025
مریم نواز نے کہا کہ حادثات سے بچاؤ اور ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے اقدامات کئے جارہے ہیں ، موٹر سائیکل سواروں کے لیے محفوظ سفر کی حکومتی کوششیں جاری ہیں۔