سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ

سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ

(ویب ڈیسک )  عالمی مارکیٹ سمیت پاکستان بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

سونا مزید مہنگا، فی تولہ سونا 1600 روپے مہنگا ہو گیا۔آل پاکستان جیمز ایند جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق  فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 59 ہزار 700 روپے ہو گئی  جبکہ  10 گرام سونا 1371 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 8 ہزار 384 روپے کا ہو گیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق چاندی کی فی تولہ قیمت 65 روپے بڑھ کر 4 ہزار 87 روپے ہو گئی۔

ادھر   عالمی مارکیٹ  میں سونا 16 ڈالر مہنگا ہو کر 3372 ڈالر فی اونس ہو گیا۔

Watch Live Public News