نیتن یاہو کی ’’چھ انگلیوں‘‘ والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

نیتن یاہو کی ’’چھ انگلیوں‘‘ والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
کیپشن: نیتن یاہو کی ’’چھ انگلیوں‘‘ والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ویب ڈیسک: اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کی جمعہ 13 مارچ 2026 کو اپلوڈ کی گئی تازہ ویڈیو سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئی۔

  ویڈیو میں نیتن یاہو کی ممکنہ چھ انگلیاں دیکھنے کے دعوے اور مصنوعی ذہانت یا ڈیپ فیک کے الزامات نے صارفین میں قیاس آرائیوں کو جنم دیا۔

اس سے قبل نیتن یاہو کے حوالے سے افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ وہ ایرانی حملے میں جاں بحق ہو گئے ہیں، حالانکہ ان کی آخری سرکاری ویڈیو 8 مارچ کو جاری ہوئی تھی۔

ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا پر یہ شبہ پھیل گیا کہ نیتن یاہو زندہ نہیں ہیں اور حکام اے آئی سے تیار شدہ مواد استعمال کر رہے ہیں۔ تاہم فیکٹ چیکنگ اور مصدقہ ذرائع کے مطابق، ان افواہوں کی کوئی بنیاد نہیں ہے۔

حقیقت یہ ہے کہ نیتن یاہو اب بھی زندہ ہیں اور ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے دوران عوامی سطح پر موجود ہیں، جبکہ ان کا سرکاری ایکس اکاؤنٹ معمول کے مطابق تازہ بیانات شیئر کرتا رہا ہے۔

Watch Live Public News