پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی 

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی 

(ویب ڈیسک ) ملک بھر  میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 300 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن  کے مطابق  سونےکی فی تولہ قیمت میں  2 ہزار 300 روپے کی کمی ہوئی ہے۔جس کے بعد سونا فی تولہ 3 لاکھ 41 ہزار 900 روپے  کا ہو گیا ہے۔جبکہ  10 گرام سونے کی قیمت  1 ہزار 972 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 93 ہزار 124 روپے  ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں   سونے کی قیمت   23 ڈالرز کم ہو کر 3 ہزار 235 ڈالرز فی اونس ہو گئی ہے۔

Watch Live Public News