صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ

صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ

(ویب ڈیسک ) ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے  مطابق   سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔اس وقت   سونا 2 لاکھ 75 ہزار 700 روپے فی تولہ ہوگیا ہے۔

10 گرام سونے کی قیمت میں 171 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد  10 گرام سونا 2 لاکھ 36 ہزار 368 روپے پر پہنچ گیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 50 روپے پر مستحکم رہی۔

ادھر     عالمی مارکیٹ میں سونا 3 ڈالر کے اضافے سے 2659 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ۔

Watch Live Public News