اسلام آباد (پبلک نیوز) نجی تعلیمی اداروں کے نمائندہ وفد کی وفاقی وزیر اسد عمر سے ملاقات ختم، اسد عمر نے مطالبات حل کرانے کی یقین دہانی کرا دی۔تفصیلات کے مطابق آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کی جانب سے ملک بھر سے لانگ مارچ کر کے پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا دیا گیا تھا جو وفاقی وزیر اسد عمر اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر کے عہدیداروں کی ملاقات کی یقین دہانی پر 9 اپریل کو ختم ہوا۔اس حوالے سے اسد عمر سے آج آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی جس میں وفاقی وزیر نے ان کے تمام مسائل حل اور تمام مطالبات پورا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔