ویب ڈیسک: شمالی بحیرۂ عرب میں پاک نیوی نے ایف ایم 90 این ای آر میزائل کا کامیاب لائیو فائر کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کے جنگی جہاز نے انتہائی تیز رفتار فضائی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ کمانڈر پاکستان فلیٹ نے سمندر میں مشق کا مشاہدہ کیا۔
کمانڈر پاکستان فلیٹ نے افسران و جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میزائل فائرنگ نے پاک بحریہ کی جنگی تیاری اور دفاعی صلاحیت کو ثابت کر دیا۔ انہوں نے سمندری سرحدوں کے دفاع اور قومی مفادات کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔